اسلام آباد (نیوزڈیسک) عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج یکم جنوری 2024 سے ہوگا، امیدوار کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ہائی کورٹس میں قائم ایلیٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائرکریں گے ، ٹربیونل میں اپیلیں 3 جنوری تک جمع ہوں گی اور تین جنوری سے الیکشن ٹربیونل ان کی سماعت شروع کریں گے۔ الیکشن ٹربیونل 10 جنوری تک تمام اپیلوں پر فیصلوں کے پابند ہوں گے،ریٹرنگ افسران 11 جنوری کو نئی امیدواروں کی لسٹ جاری کریں گے اور 13 جنوری کو امیداروں کو انتخابی نشان آلاٹ کیے جائیں گے،خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جنوری کی تاریخ مقرر ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ججز الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل میں آج سے اپیلیں سنیں گے، اس حوالے سے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل قائم بینچ قائم کردیا گیا۔