اہم خبریں

ایک ماہ ،ایک کھرب روپے سےزائدکےمحصولات جمع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ایک ماہ میں ایک کھرب روپے سےزائدکےمحصولات جمع،ایف بی آر کے مطابق ایک ماہ کی یہ سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے،ماہ دسمبر میں1021ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے،دسمبر 2023 ایف بی آر نے38 ارب روپے کے ریفنڈز ایڈجسٹ کئے،ریفنڈز کے بعد خالص محصولات کی وصولی 984 ارب روپے رہی،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا ہدف 4425 ارب روپے مقرر تھا،ہدف کے مقابلہ میں 4468 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کیےگئے،رواں ششماہی کے دوران 4468 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے گئے،
محصولات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک کھرب روپے سے زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں