اہم خبریں

کاغذات نامزدگی معاملہ، الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل میں کل سے اپیلیں سنی جائیں گی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل میں کل سے اپیلیں سنیں گےقائم کردہ ایپلیٹ ٹریبونل اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کی اپیلیں سنے گاٹریبونل ریٹرننگ افسروں کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل قائم ہےپی ٹی آئی کے شعیب شاہین ، جماعت اسلامی کے کاشف چودھری و دیگر کل اپیلیں دائر کریں گے

متعلقہ خبریں