لاہور ( اے بی این نیوز )ن لیگ کے راہنما عطا تارڑ نے کہا کہ این اے 127میں بلا تو نہیں بلاول آگیا ہے، کراچی میں کون سا ایسا منصوبہ بنایا ہے کہ آج اٹھ کر لاہور آ گئے ہوں، کراچی سے تو بوری بند لاشیں ملنا شروع ہو گئی تھیں،یہ خدمت کا سفر جو نواز شریف نے 1980میں شروع کیا تھا، پیپلزپارٹی سے پوچھناچاہتاہوں کراچی میں آپ نے کون سا کام کیا؟کراچی میں کچھ کیانہیں اورلاہورمیں الیکشن لڑنے آگئے،نوازشریف نے کراچی میں امن وامان کوبحال کیا،لاہورپہلے بھی ن لیگ کاقلعہ تھا اورآج بھی ہے،8فروری کوپاکستان کے عوام شیرکے نشان پرمہرلگائیں گے،نوازشریف بسترمرگ پراپنی اہلیہ کوچھوڑ کرپاکستان آئے،یہ خدمت کا سفر نواز شریف نے 1980میں شروع کیا تھا، نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ کیسزکاسامناکرنے پاکستان آئے،پیپلزپارٹی نے کراچی میں کون سا ترقیاتی کام شروع کرایا۔















