اہم خبریں

الیکشن کمیشن اجلاس، آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں چاروں ممبران الیکشن کمیشن شریک، وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں افسران کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا،ذرائع کے مطابق کمیشن اجلاس میں آئی بی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن کا آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کا کیس جلد مقرر کرنے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کے لا ونگ کو ہدایات جاری کر دی گئیں، الیکشن کمیشن کا آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن نے دونوں افسران کی تبدیلی کے احکامات جاری کیے جس پر عملدرآمد نہیں ہوا نگران وزیراعظم نے بھی دونوں افسران کی تبدیلی کیلئےاسٹیبلشمنٹ سے پینل مانگا تھا

متعلقہ خبریں