کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا ، حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ،وبائی امرا ض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ،وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ، آلودگی کے باعث کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگیا جبکہ شہرمیں آلودہ ذرات کی مقدار211 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ 364 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ساتھ ہی بھارت کا شہر کلکتہ 204 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔















