لاہور، کراچی(نیوزڈیسک)نئے سال کے موقع پر کراچی ڈویژن میں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن میں دفعہ 144نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمشنر کراچی سلیم راجپوت کا کہنا ہے کہ دفعہ 144کا فیصلہ سال نو کے باعث کیا گیا،اعلامیے کے مطابق شہر میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور فائر کریکر چلانے پر پابندی عائد ہوگی، پابندی آج رات سے یکم جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی
