اہم خبریں

کیا نگران حکومت انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟ اسلام آبادہائیکورٹ کااستفسار

اسلا م آباد ( اے بی این نیوز   )نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا ہے ،کیا نگران حکومت انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟ اسلام آبادہائیکورٹ کاایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار،سابق اور موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت میں مخالفت سے نگران حکومت کی غیر جانبداری پر بھی سوال اٹھادیئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ، نئے اور پرانے چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ٹکٹوں کے معاملے پر مشاورت بنیادی حق ہے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنمابیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی،اسلام آبادہائیکورٹ کا سپری ٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹرگوہر کی ملاقات کرانے کاحکم، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کی مخالفت ،عدالت کا درخواست کی مخالفت کرنے پر اظہار برہمی کہا سپریم کورٹ سے آنے والا اضافی نوٹ آپ کے لیے کافی نہیں تھا؟ سپریم کورٹ کے بعد کیا مجھ سے بھی اپنے خلاف نوٹ لکھوانا چاہتے ہیں؟ عدالت نے درخواست نمٹادی

متعلقہ خبریں