خضدار (نیوزڈیسک)خضدار میں ٹر یفک حا دثہ ، 4 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔ حاحادثہ قومی شاہراہ پر دو تیل بردار گاڑیوں کے درمیان پیش آیا گاڑیاں ٹکرانے سے آگ بڑھک اُٹھی جس سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق باغبانہ، ایک کا کوشک خضدار اور ایک کا پنجگور سے ہے۔