لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدیددھند ، حد نگا ہ کم ، پر وازوں کا نظا م بھی درہم بر ہم ، ٹر یفک کی را ونی بھی متا ثر، سر دی کی شدت میں بھی اضا فہ ہو گیا۔ دھند سے مختلف حا دثا ت میں 5 افراد جان سے ہا تھ دھو بیٹھے ،فیصل آباد میں مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹنڈوالہ یار میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ، موٹرسائیکل سور جاں بحق ہو گیا اور دو شدید زخمی ۔ دوسری طرف ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شدید دھند میں مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔