پشاور ( اے بی این نیوز )مولانا فضل الرحمان کا الیکشن کے بعد افغانستان کا دورہ کرنے کا اعلان ، میڈیا سے گفتگو میں کہا پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ، افغانستان سے حالات سازگار بنانا چاہتے ہیں،، الیکشن کے لئے ماحول سازگار نہیں،، دو صوبے بدامنی کی زد میں ہیں ،فاٹا کا انضمام بظاہر ناکام نظر آتا ہے،، عوام سے رابطہ اور تعلق نظریات کی بنیاد پر ہے، پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا ،، بدقسمتی سے آج تک اسے اسلامی مملکت نہیں بنا سکے۔















