لاہور(نیوز ڈیسک) کا غذات نامزد گی کی جانچ پڑ تال کا چوتھا دن ، نواز شریف، بلا ول بھٹو،جہانگیر ترین اور عامر ڈوگر پر بھی اعترا ض لگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لئے اعتراضی درخواست بھی دائر کرادی گئی ، مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج اعتراض کنندہ کا کہنا تھا سپریم کورٹ انہیں تاحیات نااہل کرچکی ، نواز شریف کے کا غذات نا مزدگی پر اعتراض کی سما عت آ ج ہو گی۔ بلا ول بھٹوکے حلقہ این اے 127 لاہور پرجا نچ پڑتال بھی آ ج ہو گی، جہانگیر ترین کل ، حلقہ این اے 149 ملتا ن کے امیدوارعامر ڈوگر کو آج طلب کیا گیا ہے ۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید ظفر شاہ 2 کروڑ 77 لاکھ کے نا دہندہ نکلے ، ایف بی آر نے نو ٹس جا ری کر دیا ، سید ظفر علی شاہ این اے 205 ،این اے 206 اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔