سماہنی(نیوزڈیسک) آزاد کشمیر کی سب ڈویژن سماہنی میں روزنامہ اوصاف گروپ آف نیوز اے بی این کے چیئرمین راجہ مہتاب خان اور سی ای او محسن بلال کی رہائش گاہ پر پولیس حملہ وپولیس گردی کی مزمت کے لیے احتجاج کیا گیا احاطہ کچہری میں کیے گئے احتجاج میں سول سوسائٹی، وکلاء اور صحافیوں نے شرکت کی دوران احتجاج مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں پولیس گردی مخالف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرہ میں روزنامہ اوصاف اے بی این کے محمد راشد راج، سنئیر صحافتی شخصیت تنویر اکبر چوہدری، سید شہاب عباس، چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ روزنامہ اوصاف اے بی این نیوز کے چیئرمین راجہ مہتاب خان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر پولیس حملہ اور توڑ پھوڑ کی مزمت کرتے ہیں پولیس وردی میں ملبوس افراد کے حملہ کو ریاستی دہشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوصاف گروپ محب وطن اور تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول کردار ہے بلاجواز چادر اور چادر دیواری کی حرمت پامال کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمہ کا اندراج نہ ہونا باعث تشویش ہے ریاستی دہشت گردی پر نوٹس لیا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر صحافتی برادری ریاست گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دے گی۔
