اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر، ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے

جموں( نیوزڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے جموں خطے کے ضلع ڈوڈمیں 3.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر کھلے میدان میں نکل آئے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

متعلقہ خبریں