اہم خبریں

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادائیگی کی اجازت نہ مل سکی، میر واعظ عمر فاروق بھی دوبارہ نظربند

سری نگر ( نیوزٖڈیسک)سرینگر میں قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر کومسلسل ڈیڑھ ماہ سے سربمہر رکھا ہے اور پانچ جمعہ گزر چکے لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر نے کہاہے کہ قابض انتظامیہ خدشہ ہے کہ جامع مسجد میں جمعہ کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے،مسلسل 5ہفتوں سے نماز جمعہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور جمعہ 17نومبر کیلئے بھی مسلسل رابطوں کے باوجود قابض حکام نماز کی اجازت دینے اور میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہیں جس سے اشتعال پھیل رہا ہے۔ انجمن اوقاف نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی کی بھی مذمت کی ہے نیزقابض انتظامیہ نے مسلسل سوا ماہ سے معروف عالم دین ہادی موسوی کو بڈگام میں انکی رہائش گاہ پر نظر بند رکھا ہوا ہے اور انہیں جمعہ کی امامت کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں