اہم خبریں

بے سہارا خواتین کیلئے انڈومنٹ فنڈز قائم،وزیراعظم انوارالحق کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ویلفئیر سٹیٹ کے تصور کو عملی جامہ پہناوں گا ،5 ارب روپے کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کر رہا ہوں جن سے بیوائیں ،یتیم ،معذور اور طلاق یافتہ خواتین مستفید ہونگے ،ہرماہ انہیں 20 ہزار روپے ملیں گے ۔ آزادکشمیر میں آنے والے دنوں میں ایک نئی سیاسی پارٹی قائم کرنے پر فاروڈ بلاک کے ارکان مشاورت کے عمل میں ہیں اگر اتفاق ہو گیا تو آنے والے دنوں میں ایک نئی سیاسی پارٹی تشکیل پا سکتی ہے ۔گورننس میں مشکلات آتی ہیں اقتدار انجوائے نہیں کیا بلکہ بہت محنت سے کام کیا ،وزیراعظم کے پروٹوکول کا خاتمہ کیا ،صوابدیدی پوسٹوں کو ختم کیا ،وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کو کم کیا ،سرکاری گاڑیوں کے بے جا اخراجات کو ختم کیا اور مالی مشکلات کو کم کیا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی مالی مشکلات کا شکار تھے ،وفاق سے فنڈز لئے اور گیارہ ارب روپے شفاف انداز میں خرچ کئے ،لائلبیلیٹیز ختم کیں ،سکولوں کو بہتر کیا ،ہسپتالوں اور بنیادی انفراسٹرکچر بہتر کیا ،22 ایمبولینسز خریدیں ۔انہوں نے کیا کہ جب اقتدار سنبھالا تو فوڈ مافیا پر ہاتھ ڈالا ،اسطرح عوام کو ریلیف دیا ،اسکے بعد سگریٹ مافیا پر ہاتھ ڈالا ،اور انہیں قانون کے مطابق ریگولیٹ کیا پھر ٹمبر مافیا پر ہاتھ ڈالا اور انہیں بھی ریگولیٹ کیا ،سیکرٹ فنڈ کی مد میں سابق وزیراعظم کے خلاف کارروائی شروع ہے جو تقریبا 66 کروڑ کے قریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں آزادکشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا جس سے کچھ ان ریسٹ ہوا ۔آزادکشمیر میں پہلی بار سٹیٹس کو کو توڑا اسظرح کچھ مافیاز نے ملکر کچھ ان ریسٹ پیدا کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ ان مافیاز پر ہاتھ ڈالنے میں مجھے وفاقی حکومت کا بھرپور تعاون حاصل رہا ،سول سوسائٹی ،تاجران ،وکلاء نے جو مطالبات کئے وہ قانون و آئین کے مطابق تھے جن میں فوڈ پر سبسڈی کا مطالبہ تھا جسے پورا کیا گیا اسکے ساتھ ہائیڈرل کا ایشو ہے آئین پاکستان کے مطابق ہائیڈرل جہاں ہو گا پہلا حق اسکا ہو گا

متعلقہ خبریں