اہم خبریں

بجلی بلوں کیخلاف آزادکشمیرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال،حالات کشیدہ

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) بجلی بلوں کیخلاف آزادکشمیرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال،پولیس کریک ڈاؤن کے بعدصورتحال تاحال کشیدہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بڑھتی مہنگائی اور بجلی بلوں کیخلاف آزادکشمیرمیں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ،مظفرآباد مکمل جام،جموں وکشمیرجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر عزیز چوک میں مرکزی احتجاج کافیصلہ،پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات، پولیس کریک ڈاؤن کے بعدصورتحال تاحال کشیدہ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کہتے ہیں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، قانون ہاتھ میں لیاگیاتو انتظامیہ سخت ایکشن لے گی۔ دوسری طرف آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بھی بجلی بلوں کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند ہے ۔ باغ شہر تما م ڈویژن بھی ہڑتال کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں