اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم وصدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیری عوام کا پاکستان کیساتھ لاالہ الااللہ کی بنیاد پرمضبوط رشتہ قائم ہے ۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیریوں نےبےپناہ مشکلات کےباوجود اپنے عقیدے کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیا ۔آزاد کشمیر پاکستان کامظبوط نظریاتی اور دفاعی حصار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے ریاستی جبر اور تاریخ انسانی کے طویل اور بدترین ترین محاصرے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے میں نا کامی کے بعد دشمن آزاد کشمیر میں نظریاتی اور فکری تخریب کاری کو ہوا دے رہا ہے ۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بیس کیمپ میں قائم حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر جیسے حساس علاقے میں موجودہ افراتفری کسی بڑے المئے کو جنم دے سکتی ہے ۔ اربابِ اختیار ہوش مندی سے ان حالات کا جائزہ لیں۔
