مظفرآباد(نیوزڈیسک) بھارت کے یوم آزادی کے موقع ریاست جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاہ پرچم لہرائے گئے ، شہر میں شٹرڈائون ہڑتال ، آزادکشمیر میں بھارت کیخلاف احتجاجی ریلیاں،مظاہرے کئے گئے ۔ یوم سیاہ کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میںپاسبان حریت کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد احتجاجی مظاہرے میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے گارڈ اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے بھارت مخالف شدید نعرے بازی کی۔ بھارت دہشتگرد ملک ہے جس نے کشمیرجبری قبضہ کیا ہوا ہے، بھارت آج بھی کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے،اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے آنکھیں بند کر لی ہیںپاسبانِ حُریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری ۔ شہری بڑی تعداد میں بھارت کیخلاف احتجاج میں شریک ہیں۔ سیاہ پرچم لہراتے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔بینرز، اٹھائے کشمیری شہری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ پاسبان حریت کے زیر اہتمام ریلی کے شرکاء بھارت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کے گیٹ تک مارچ کریں گے۔
