اہم خبریں

آزادجموں کشمیر میں پونچھ ڈویژن میں یوم الحاق پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

پونچھ (اے بی این نیوز     )آزادجموں کشمیر میں پونچھ ڈویژن کے صدر مقام راولاکوٹ میں یوم الحاق پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس موقع پر جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں سب سے بڑی تقریب صابر شہید سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کیا ۔ یوم قرار داد الحاق پاکستان کو تجدید عہد کے دن کے طور پر مناتے ہوئے راولاکوٹ میں جلسہ عام میں ہزاروں کے جم غفیر نے شرکت کی۔ شرکاء جلسہ میں خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک تھیں اس تاریخی جلسہ عام کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان تھے جنکا جلسہ گاہ آمد پرتاریخ ساز استقبال کیا گیا ۔ سابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی کے باسیوں نے ہر دور میں اپنا تاریخ ساز کردار ادا کیا یہی وجہ تھی کہ قرار داد الحاق پاکستان کشمیریوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے۔ ہم مقوضہ کشمیر کے جدوجہد کرتے کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اخلاقی طور پر کشمیری پہلے ہی پاکستان سے الحاق کر کے یہ ثابت کر چکے کہ ہم نے باقی ماندہ علاقہ جلد آزاد کروانا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دطر حکومت میں بلدیاتی الیکشن منعقد کرانے کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کو خبرداد کیا کہ منتخب عوامی نمائندوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑوں گا اور ان کو با اختیار بنواوں گا۔

متعلقہ خبریں