اہم خبریں

آزادکشمیر میں طوفانی بارش، وادی نیلم کا دارالحکومت سے زمینی رابطہ کٹ گیا ،متعدد سیاح پھنس گئے

مظفرآباد(اے بی این نیوز)آزادکشمیر میں بھی طوفانی بارشوں سے متعدد علاقوںمیں لینڈ سلائیڈنگ ، دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ۔طوفانی بارش سے وادی نیلم کو ملانے والی مین شاہراہ جگہ جگہ سے بند،وادی نیلم کی دو لاکھ سے زائد کی آبادی کا دارلحکومت سے رابطہ کٹ گیا،ہیوی لینڈ سلائیڈنگ سے سیاحوں سے سمیت شہری روڈ کے دونوں اطراف پھنس گے،کمسر،پٹہکہ سمیت مختلف جگہوں سے لینڈ سلائیڈنگ جاری۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی مشینری لینڈ سلائیڈنگ کھولنے میں مصروف ،ضلعی انتظامیہ نے شہری اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر کرنے اجتناب کریں۔

متعلقہ خبریں