اہم خبریں

آزادکشمیر کابینہ اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی رجسٹریشن کیلئے 12 وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(اے بی این نیوز) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس میں ہوا کابینہ کے اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ ،وزراء حکومت ،چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی رجسٹریشن کے حوالے سے موجودہ قانون میں ضروری ترامیم کی منظوری دی گئی اجلاس میں بارہ وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو پرائیویٹ اور سرکاری آٹے کی قیمتوں میں توازن لانے کیلیے سفارشات مرتب کرے گی وزراء کی یہ کمیٹی آٹے کی ترسیل کے نظام میں بہتری کے اقدامات کیلیے لائحہ عمل بھی مرتب کرے گی ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلیے 18 ارب سالانہ کے مالی مضمرات ہونگے،اس ضمن میں ذرائع آمدن میں مطلوبہ اضافے کیلیے کابینہ کی یہی بارہ رکنی کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی ۔

متعلقہ خبریں