اہم خبریں

پاکستان بھارتی جارحیت پر بھرپور ردعمل دے، مسئلہ کشمیر پر جارحانہ پالیسی تشکیل دے،راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد (اے بی این نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے عید الاضحٰی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے موقع پر ریاست بھر کے شہریوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،عید کے دن بھی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی جارحیت جاری ہے ۔لائن آف کنٹرول پر بزدل ہندوستانی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جارہی ہے ۔ہندوستان اعلانیہ طور پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔تیتری نوٹ میں پہلے دو شہریوں کو شہید کیا گیا اب نیلم میں 4 افراد کو گولیاں مار دی گئیں ۔ہندوستان اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے ۔اسرائیلی فوج کی طرح بزدل ہندوستانی فوج کو بھی کشمیری عوام کو مارنے پر تحفظ دیا جارہا ہے ۔حکومت پاکستان وزارت خارجہ افواج پاکستان اس پر بھرپور ردعمل دیں ۔ہندوستان کے اندر جاکر کرکٹ کھیلنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔مودی کے ملک جاکر کھیلنا کوئی ضروری نہیں ،مظلوم کشمیریوں کے خون سے مودی کے ہاتھ رنگے ہیں ،اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دفاعی کے بجائے جارحانہ حکمت عملی اپنائی جائے۔

متعلقہ خبریں