اہم خبریں

وزیرخزانہ آزادکشمیر کرنل وقار نور چیئرمین قومی تقریبات کمیٹی مقرر

مظفرآباد(اے بی این نیوز)موسٹ سینئر وزیر حکومت و وزیر خزانہ کرنل وقار نورکو چیئرمین قومی تقریبات کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔ وزرا ء حکومت فیصل ممتاز راٹھور، اظہر صادق اورممبر اسمبلی محترمہ بیگم امتیاز نسیم ممبر ہوں گے۔ دیگر ممبران میں سیکرٹری سروسز، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری کشمیرکلچر ل اکیڈمی،سیکرٹری فزیکل پلاننگ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، کمشنر مظفرآباد، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریزرو اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سپیشل برانچ شامل ہیں۔ ڈائریکٹر کشمیر لبریشن کمیشن ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر متعلقہ ضلع کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اورتمام سرکاری محکمہ جات کے ضلعی سربراہ ممبران کمیٹی ہوں گے۔ متعلقہ ضلع کے وزراء حکومت اورممبران اسمبلی سے مشاورت رہنمائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ کشمیر کے حوالہ سے جملہ تقریبات، اجلاسوں، وفود، حریت کانفرنس اور دیگر اداروں سے رابطوں کے لیے ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن کمیشن ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان فوکل پرسن،رابطہ کار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں