مظفرآباد(اے بی این نیوز)وزیر اعظم آزاد کشمیر چویدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے ، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لے حکومت بہتر اقدامات کرنے جا رہی ہے. 70 ارب روپے کا ضافی بجٹ لایا ہے جس سے تعمیر ترقی کا عمل تیز ہوگا اور گورننس میں بہتری آئے گی۔ صدر سینٹرل پریس کلب واحد اقبال بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ وہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں اور ریاست کے کسی محکمہ سے اگر میڈیا کو کوئی انفارمیشن چاہے تو سربراہان محکمہ جات اس بات کے پابند ہیں کہ وہ انفارمیشن تک رسائی کے عمل کو یقنی بنائے۔ وفد میں سینئر صحافی سردار ذولفقار احمد ،عبدالحکیم کشمیری،سینٹرل پریس کلب کے سنئیر نائب صدر غلام رضا کاظمی ،نائب صدر راجہ اعجاز احمد ، سیکرٹری جنرل بشارت مغل ، سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان شامل تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت سنجیدگی سے سوچ رہی ہے ، ریاست کی عوام کو آئندہ دنوں میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی نظر آئی گی احتساب کا عمل شروع کرنے کا رہے ہیں تاکہ کرپشن کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
