اہم خبریں

یونان کشتی حادثہ ، ہلال احمر پاکستان لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے میدان میں آگیا ، رابطہ ہیلپ لائن شیئرکردی

مظفرآباد(اے بی این نیوز) یونان کشتی حادثہ، لاپتہ افراد کی تلا ش،کیلئے ہلال احمر پاکستان کے پروگرام خاندانی روابط کی بحالی کے زیر اہتمام کوششیں جاری ،ہلال احمر پاکستان لواحقین سے حادثہ میں متاثرہ افراد کا ڈیٹا ہیلینِک ریڈ کراس کو یونان بھجوا رہے ہیں۔ترجمان ہلال احمر پاکستان آزادکشمیراب تک 16 لاپتہ کشمیری افراد اور متعدد پاکستانیوں کے کیس یونان بھیجے جا چکے ہیں۔ ترجمان ہلال احمر پاکستان آزادکشمیرکوٹلی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے خاندانوں سے ان کے پیاروں کا ڈیٹا لے کر یونان کیلئے آئی سی آر سی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ہلال احمر پاکستان آزادکشمیرلاپتہ افراد کے اہل خانہ ہیلپ لائن 1030پر رابطہ کریں اور اپنے پیاروں کی معلومات اندراج کروائیں اُن کی تلاش کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں