مظفرآباد(نیوز ڈیسک) کشمیر پریمیئر فیڈر لیگ ،ٹرافی کی تقریب رونمائی ، مقابلے 18سے27جون تک جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر فیڈر لیگ مقابلوں میں آزاد جموںوکشمیر کے دس اضلاع کی ٹیمیں شامل ہیں ، آزاد جموں و کشمیر کے 2سو سے زائد لڑکے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 3میں شامل کیا جائیگا۔ کشمیر پریمیئر فیڈر لیگ کا مقصد کرکٹ ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر پروان چڑھانا ہے۔
