راولاکوٹ (اے بی این نیوز) سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمدیعقوب خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، پاکستان و آزاد کشمیر کے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت سازی کرئے گی، بھٹو کے نظریہ کے مطابق ہماری جدوجہد جاری ہے، حال ہی میں باغ میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی فتح مستقبل کی سمت کا تعین ہے، کشمیریوں عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ کھڑئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے، پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات، صحت،تعلیم رسل و رسائل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کو کسی کے رحم کو کر م پر نہیں چھوڑیں گئے، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کاموں کو سلسلہ بھی جاری ہے، آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی، اداروں کے قیام کا سہرا پاکستان پیپلزپارٹی کے سر ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر رکھی گئی ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر بھرپور انداز میں کشمیریوں کی ترجمانی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے، سیاسی سنجیدگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سیاسی استحکام کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود سیاستدانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مودی حکومت ظلم وبربریت کی انتہا پر ہے، جس کی کشمیری قوم بھرپور مذمت کرتی ہے، اقوام عالم فی الفور نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم، انسانیت سوزمظالم کو روکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرئے
