سرینگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ اپنے حقوق کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کریں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں متحد ہو جائیں ،بی جے پی تقسیم کو فروغ دے کر عوام کا استحصال کر رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیریوں کے آئینی حقوق بلاجواز سلب کر لیے گئے ہیں،جموں و کشمیر کے لوگوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو ترجیح دینا بہت ضروری ہے ،یہاں صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے ،ان کا ساتھ دیا جائے ، مذہبی رہنماوں کو بھی حراست میں لیا جاتا ہے،ہمیں اس تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔
