اہم خبریں

آزاد کشمیر ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کی سیٹ پر پیپلز پارٹی آگے

باغ( نیوزڈیسک ) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد حلقہ وسطی باغ ایل اے 15کی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب سے غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس کی عدالتی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر دوبارہ الیکشن ہوئے جس کے لیے 101146 رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،18امیدوارن نے الیکشن میں حصہ لیا ،جن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اور ن لیگ کے امیدوار کے درمیان مقابلہ رہا،189 پولنگ سٹیشن میں سے چالیس پولنگ سٹیشن کے نتائج آگئے ، جن میں برتری پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیاءالقمر کی رہی ہے، حتمی رزلٹ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ حلقہ وسطی باغ LA 15 کی سیٹ پر 2بڑی جماعتوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا ،2600سوسے زائد پولیس اہلکاروں سمیت 1700سرکاری ملازمین ایف سی اہلکاروں نے پولنگ سٹیشن پہ ڈیوٹیاں سر انجام دی ،چند ایک پولنگ سٹیشن پہ معمولی لڑائی جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لیے رکا مگر سیاسی مداخلت اور انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہوا ،مجموعی طور پہ پر امن طریقے سے پولنگ کا عمل مکمل ہوا ،29 حساس 20 حساس ترین سٹیشن پہ اضافی نفری تعینات رہی ،101146رجسٹرڈ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے ،صبح آٹھ بجے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہا ،کچھ پولنگ سٹیشن پہ ناخوشگوار واقعات پیش آئے مگر بروقت انتظامیہ اور سیاسی کی وجہ سے پولنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا،اپنے حلقہ وسطی باغ کے نتائج انا شروع ہوگئے ہیں ،آخری نتیجہ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کے وسطی حلقے کا ممبر اسمبلی کون بنے گا اور جیت کس کا مقدر ہوگی ۔

متعلقہ خبریں