اہم خبریں

باغ آزادکشمیر میں الیکشن کا دنگل بج گیا، پولنگ شروع، کانٹے دار مقابلہ متوقع

باغ(اے بی این نیوز) آزاد کشمیرضلع باغ کے حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ میں ضمنی انتخاب کی پولنگ جاری ،یہ نشست سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی توہین عدالت کیس میں نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ ضمنی الیکشن میں تین بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواران مدمقابل ہیں،پی پی کے سردار ضیاء القمر ،پی ٹی آئی کے راجہ کرنل ریٹائرڈ محمد ضمیر خان ،مسلم لیگ کے مشتاق مہناس میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،پولنگ کا ٹیرن آؤٹ انتہائی کم ہے۔امیدواران ووٹرز کو پولنگ سٹیشن پر لانے و حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں

متعلقہ خبریں