پونچھ(نیوزڈیسک) سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے نام پر کشمیریوں کو لوٹنے کی کوشش ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے خلاف مظاہرے ۔ واضح رہے کہ سری نگر، پونچھ اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔سری نگر کے علاقے بٹہ مالو میں بھی عوامی بی جے پی حکومت کے مذموم اقدام کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل تھیں۔مظاہرین نے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب ایک فراڑ اور دھوکہ ہے ۔
