وادی نیلم( اے بی این نیوز ) ایک نوجوان انجینئر نے اپنے علاقے میں لوڈشیڈنگ کا سستا حل تلاش کرکے اسے ہی اپنا کاروبار بنا لیا۔ اب وہ نہ صرف مقامی لوگوں کا لوڈ شڈنگ کا مسئلہ حل کررہے ہیں بلکہ اپنے جیسے کئی نوجوانوں کو روزگار بھی مہیا کرتے ہیں۔محسن حسن پیرزادہ کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے آٹھمقام سے ہے، انہوں نے اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی لیبارٹری کی بنیاد ڈالی، محسن اور ان کے ساتھیوں نے ملکر ایل ای ڈی بلب تیار کیے۔ جن کی قیمت باقی کمپنیوں کے بلب کے مقابلے میں انتہائی کم ہے اور مارکیٹ میں ان کی مانگ بھی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ پاور بینک تیار کئیے جو گاہکوں کو پسند آئے ہیں۔ چوزرے تیار کرنی والی مشین میں مزید تبدیلیاں کر کے اس کے معیار کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ محسن کے بقول: ‘ہماری تیار کردہ مشین سے پندرہ دنوں میں چوزہ تیار ہوجاتاہے۔ جبکہ عام مشین اس کے مقابلے میں اکیس دنوں میں چوزہ تیار کرتی ہے۔ جتنی بھی اشیاء تیار کی ہیں اب مارکیٹ میں ان کی مانگ میں ‘اضافہ ہو رہا ہے۔ مستقبل میں مزید اشیاء کی تیاری پر کام شروع ہے۔
