راولپنڈی(نیوزڈیسک)تھانہ روات کےعلاقےبحریہ ٹائون فیز8میں راولاکوٹ ہورنہ میرہ کوٹہڑہ کے رہائشی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار امجد اسحاق کو ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کردوران ڈکیتی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مرحوم میرپور میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، امجد اسحاق نے گھرمیں ڈکیتی کےدوران مزاحمت کی ، مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سےسیشن جج آزادکشمیرسردارامجداسحاق جاں بحق ہوگئے راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ،2ڈاکوگھرمیں ڈکیتی کی غرض سےداخل ہوئے،ڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پرگھروالوں کویرغمال بنانےکی کوشش کی ،سیشن جج سردارامجداسحاق نےمزاحمت کی کوشش کی توڈاکووں نےفائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔مرحوم کوٹیڑہ سے تعلق رکھنے والے میجر ضیاء اسحاق صاحب (مرحوم) کے بیٹے جبکہ مولانا عبدالماجد ارشاد صاحب(مدرس) اور عاصم ارشاد ایڈوکیٹ کے چچا زاد بھائی تھے۔مرحوم امجد اسحاق صاحب آزاد کشمیر میر پور میں بطور سیشن جج اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے تاہم ان دنوں بیماری کے باعث راولپنڈی کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن میں اپنے گھر میں رہائش پذیر تھے۔
