اہم خبریں

آزاد کشمیر حکومت کا بڑا اقدام ، ذرائع آمدن کی چھان بین کا فیصلہ،سرکاری افسران میں کھلبلی مچ گئی

مظفرآباد(اے بی این نیوز)محکمہ مال مظفرآباد کے آفیسران اور اہلکاران کے اثاثوں اور ذرائع آمدن کی چھان بین کا فیصلہ۔ آزاد کشمیر حکومت نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ مال کے افیسران اور اہلکاران کے اثاثوں کی چھان بین تین رکنی کمیٹی کرے گی،کچھ اہلکار کے بار محکمہ مال کی زمین عزیزو اقارب کے نام پر خرید و فروخت کے شکایات ہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد راجہ صداقت کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر راجہ عمر طارق اور اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔متعلقہ افسران تحقیقاتی کمیٹی کو ریکارڈ فراہم کرنے کے ہابند ہوں گے۔کمیٹی ایک ماہ کے اند تحقیقات مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔کمیٹی محکمہ مال کے جملہ فیلڈ سٹاف ومنسٹریل سٹاف کے اثاثہ جات کی چھان بین کرتے ہوئے تفصیل مرتب کرے گی کمیٹی گزشتہ دس سالوں کے اندر محکمہ مال ضلع مظفرآباد کے آفیسران و اہلکاران اور ان کے عزیز و اقارب کے نام منتقل شدہ ارضیات کہ تفصیل مرتب کرے گی

متعلقہ خبریں