مظفرآباد(اے بی این نیوز)محکمہ زراعت کے زیر انتظام تاریخی جلال آباد پارک تباہ حال،باغیچوں میں گھاس کے بجائے بھنگ،جڑی بوٹیاں، جابجا گندگی، فوارے خشک، پانی کے پائپ اور موٹریں زنگ آلود ہو گئیں۔پارک میں بنایا گیا گرین ہاوس بھی خشک، بچوں کیلئے لگائے گئے جھولے بھی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔
محکمہ کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا شعبہ پارک کا انتظام و انصرام چلانے میں مکمل ناکام،سیکرٹری زراعت، ڈائریکٹر جنرل اور بڑی تنخواہیں وصول کرنیوالے افیسران خاموش تماشائی۔خوبصورت پھولوں کا اگانے کیلئے محکمانہ عملہ مالی بھی تعینات ہونے کے باوجود پھولوں کے پودے سوکھ گئے۔فواروں کی بجائے تالابوں میں کئی دنوں سے کھڑا گندا پانی مچھروں اور مکھیوں کی پیداوار کی صورت میں بیماریاں بانٹنے لگا۔