اہم خبریں

سرینگر میں جی 20 اجلاس ،، کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیر ی سرا پا احتجا ج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سرینگر میں جی 20 اجلاس ،، کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیر ی سرا پا احتجا ج ،اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصر مشن کے دفتر کے باہر مظاہرہ،،،مقبوضہ وادی میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال،،،ڈل جھیل سے لے کر بازاروں ،سڑکوں اور گلیوں پر بھارتی فوج کا قبضہ،،،مقبوضہ کشمیرمیں نارمل حالات کے بھارتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،علمدار چوک سے آزادی چوک تک احتجاجی ریلی برہان وانی چوک میں ہزاروں شہری بھارت کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے،،،مظفرآبادمیں وزیراعظم انوارالحق کی زیر قیادت مظاہرہ ہوگا،،،قانون سازاسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی طلب، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے،بلاول بھٹو کہتے ہیں بھارت کامکروہ چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب ہوچکا،آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کی آوازدبانا ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں