اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی قبضے کے شکار مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے محمود احمد ساغر کی سربراہی میں ملاقات کی اور وزیرخارجہ کے غیر متزلزل حمایت پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
