لند(نیوزڈیسک)لندن میں برٹش پاکستانی ایم پی خالد محمود اور تحریک آزادی کشمیر کے سرگرم کشمیری رہنما راجہ نجابت حسین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام ، تقریب میں صدر پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ پاکستان سے نوازنے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، برٹش ایم پی خالد محمود کو پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود سمیت برطانیہ اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کو مستحکم کرنے میں خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ پاکستان سے نوازا گیا ، جبکہ ممتاز کشمیری رہنما راجہ نجابت حسین خان کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف عالمی سطح پر بھرپور انداز میں آواز بلند کرنےپر ستارہ پاکستان سے نوازا گیا ۔ پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نےصدر پاکستان کی جانب سے دونوں معزز شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا۔دونوں شخصیات کا صدر پاکستان اور پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان سے اظہار تشکر جبکہ برٹش پاکستانی کمیونٹی کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھنے ، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
