مظفرآباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے چوہدرانوارالحق کا بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری انوار الحق نے عمران خان کو کچھ اور آزاد کشمیر اسٹیبلشمنٹ کو کچھ اور کہا، مجھے آج سازش کا علم ہوا، چوہدری انوار الحق تو کہتے تھے کہ سب پارٹی بچانے کیلئے کر رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری انوار الحق نے کہا تھا کہ میں ایک فارورڈ بلاک کی صورت میں آرہا ہوں، عمران خان نے وزارت عظمی آزاد کشمیر کیلئے کسی کو نامزد نہیں کیا،پارٹی پالیسی کیخلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
