مظفرآباد(اے بی این نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے 16 فروری 2026 بروز پیر کو دارالحکومت میں ہونے والی اوورسیز کشمیر کانفرنس کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوورسیز کشمیر کانفرنس مظفرآباد میں ہوگی جس میں سمندر پار پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں معزز مہمانوں کی آمد اور کانفرنس کے انتظامات کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مظفرآباد میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تجارتی ادارے بند رہیں گے۔
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے اوورسیز کشمیر کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ریاست کی ترقی کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔حکام نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد سمندر پار کشمیریوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور انہیں خطے کی اقتصادی ترقی اور ترقی میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
مزید پڑھیں: رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم















