اہم خبریں

بیرسٹر سلطان محمود کا انتقال: آزاد کشمیر کے نئے صدر کے لیے لابنگ جاری

مظفرآباد(اے بی این نیوز)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کے بعد خالی ہونے والے اس عہدے تک پہنچنے کے لیے اہم شخصیات نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی شخصیات نے صدارت کے حصول کے لیے اسلام آباد اور مظفرآباد میں لابنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور پس پردہ رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے۔

نجی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ریاست کے منصب کو آئینی اور علامتی حیثیت حاصل ہونے کے باعث مختلف سیاسی جماعتیں اس عہدے پر اپنے تجربہ کار اور بااثر رہنماؤں کو ہی لے کر آنا چاہیں گی۔

اس وقت اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد، راجا فاروق حیدر خان، سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم صدر ریاست کے لیے دوڑ میں شامل ہیں۔

امیدواران کی جانب سے پارٹی قیادت، پارلیمانی اراکین اور بااثر شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ حمایت حاصل کی جا سکے۔ اسلام آباد میں مرکزی سیاسی قیادت سے رابطوں کو بھی غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔راولپنڈی، جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں