اہم خبریں

عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی

مظفرآباد(اے بی این نیوز) آزادکشمیر، سابق وزیر دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔آزادکشمیر کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے رکن اسمبلی سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان انہوں نے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کی موجودگی میں کیا۔سردار میر اکبر خان نے 2016 کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم 2021 کے انتخابات سے قبل وہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ اب وہ دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپس آ گئے ہیں۔

سردار میر اکبر کا مقابلہ اب پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیاالقمر سے ہوگا، جو سابق سینئر وزیر سردار قمرالزمان کے فرزند ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سردار میر اکبر نے 2021 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان کو شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں۔چاغی: مسافر وین اور آئل ٹینکر میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی

متعلقہ خبریں