اہم خبریں

آزاد پتن کے قریب مسافر ہائی ایس دریا میں جا گری، 16 میں سے 4 مسافر ریسکیو

مظفرآباد(اے بی این نیوز)راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس آزاد پتن کے قریب دریا میں جا گری، وین میں 16 مسافر سوار تھے، 4 کو بچا لیا گیا۔

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ سے ہجیرہ کے راستے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس وین (نمبر 7599) آزاد پتن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گری۔ وین میں 16 مسافر سوار تھے جن میں سے 4 افراد کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی 12 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

ڈی سی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور دریا کے تیز بہاؤ کے باعث تلاش کا عمل مشکل ہو رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو اداروں نے مزید جانب دار ٹیمیں بھی طلب کرلی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی کے آئین کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم، 10 روز کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

متعلقہ خبریں