مظفرآباد(اے بی این نیوز)آزاد کشمیر کے انتخابات بروقت ہوں گے، ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس اگلے ہفتے مظفرآباد میں ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق حکومتی سطح پر سنجیدہ مشاورت جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور انتظامی ناکامیوں کے باعث مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
امیر مقام نے مزید کہا:”وفاق آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے تمام امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ عوام کے تحفظ اور ریاست کے معاملات کی بہتری کے لیے سخت فیصلے بھی کیے جا سکتے ہیں۔
“سیاسی حلقوں میں امیر مقام کے اس بیان کے بعد خیبر پختونخواہ کی صورتحال پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے گورنر راج کے امکان کو “سیاسی مداخلت” قرار دیا ہے، جبکہ حکومتی رہنماؤں کا موقف ہے کہ فیصلہ صرف ’’آئین‘‘ کے مطابق ہوگا۔
آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات بروقت کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس اگلے ہفتے مظفرآباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انتظامی امور، انتخابی فہرستوں کی حتمی جانچ پڑتال، الیکشن سیکیورٹی، اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے حل سے متعلق تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے انتخابی شیڈول کی تیاری بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں۔پنجاب میں 120 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ای چالان، 35 کروڑ روپے کے جرمانے















