اہم خبریں

سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

مظفر آباد(اے بی این نیوز)سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق راجہ ذوالقرنین اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی انچارج چوہدری ریاض نے ملاقات کی، جس میں اہم سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

چودھری علی شان سونی بھی ملاقات میں شریک تھے،سابق ممبر کشمیر کونسل علی ذوالقرنین نے بھی ملاقات میں شرکت کی،راجہ ذوالقرنین کی شمولیت سے پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی قیادت کی جانب سے اہم فیصلوں کے اشارے آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی صف بندیاں تیز ہونے لگیں۔ ذرائع کے مطابق مزید اہم سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کے امکانات بھی زیرِ غور ہیں۔

مزید پڑھیں۔نو مئی مقدمات: ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت سے ریلیف مل گیا

متعلقہ خبریں