مظفرآباد(اے بی این نیوز)آزاد کشمیر وزیرِاعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد اسمبلی سیکٹریٹ میں پیش ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا انوارالحق کے ساتھ 30 ماہ کا پارلیمانی سفر اختتام پذیر۔آزاد کشمیر میں چار سال کے اندر چوتھا وزیرِاعظم بننے جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 16ویں قائدِ ایوان کے لیے نام فائنل کر دیا۔پیپلزپارٹی کے متفقہ امیدوار کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کے نام کا قرعہ نکل آیا ۔فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے 16 ویں وزیر اعظم ہونگے ۔

عدم اعتماد کی تحریک اسپیشل سیکریٹری کے پاس جمع کرائی گئی ہے۔ممبران اسمبلی چوہدری قاسم مجید ،جاوید ایوب، ملک ظفر قانون ساز اسمبلی میں سینئر سپیشل سیکرٹری امجد عباسی کے پاس جمع کروائی ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق گنتی سے پہلے مستعفی ہونے کا امکان ۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں پچاس سالوں میں چھٹی بار اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مجموعی طور پر ارکان کی تعداد 53 ہے۔پیپلز پارٹی کو تحریکِ عدم اعتماد کے لیے 36 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ابتدائی ارکان کی تعداد 17 تھی۔بیرسٹر سلطان گروپ اور فارورڈ بلاک کے مجموعی طور پر 10 ارکان اب پیپلز پارٹی میں شامل ۔مسلم لیگ ن نے بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر رکھا ئے ۔
مسلم لیگ ن کے قانون ساز اسمبلی میں اس کے ساتھ 9 ارکان موجود ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اتحاد کے بعد 36 ارکان تحریکِ عدم اعتماد کی حمایت میں موجود ہیں۔پیپلز پارٹی کا دعویٰ ، وزیر اعظم کے خلاف ووٹنگ کی صورت میں 40 سے زائد ووٹ ملیں گے
مزید پڑھیں۔راجا فیصل ممتاز راٹھور کوآزادکشمیر کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا گیا















