اہم خبریں

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کئے جانے کا امکان

مظفرآباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہیں کی جاسکے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ یکم نومبر تک مؤخر ہوگیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نےکل 31 اکتوبرکو اہم اجلاس طلب کیاہے جس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی بھی شریک ہوگی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ نمبر سے زائد ارکان کا دعویٰ کیا ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر فارمولہ طے پاگیا ہے۔

ادھر چوہدری انوارالحق نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہناہےکہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی۔واضح رہےکہ آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین اور لطیف اکبر مضبوط امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے کو اجتماعی حکمت قرار دیدیا

متعلقہ خبریں