مظفر آباد ( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی، قیادت متحرک ہو گئی۔
وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے تین لیگی وفود کی ملاقاتیں۔
شاہ غلام قادر اور انجینئر امیر مقام کی اہم ملاقات، پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
ملاقات میں مشتاق احمد منہاس، چودھری طارق فاروق ، افتخار گیلانی ،سردار طارق اور دیگرشامل۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، پارٹی حکمت عملی اور آئندہ لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔
ن لیگ کو آزاد کشمیر میں درپیش چیلنجز اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت، تنظیمی سطح پر فیصلے جلد متوقع۔
لیگی وفود کی ملاقاتیں کشمیر کونسل میں ہوئی ، ذرائع کے مطابق
انجینئر امیر مقام سے راجہ فاروق حیدر نے الگ ملاقات کی ۔ امیر مقام نے کہا کہ
مسلم لیگ ن کا بیانیہ واضح ہے ، آزاد کشمیر میں عوامی خدمت، آئینی بالادستی اور ترقیاتی تسلسل ہمارا عزم ہے۔
آزاد کشمیر میں جمہوری اداروں کا استحکام اور قانون کی حکمرانی مسلم لیگ ن کی ترجیح ہے۔
مرکزی قیادت کے اعتماد سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سیاسی افق پر متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں متحد ہے۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر، پارٹی نظم و ضبط اور قیادت کے ویژن پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت، آئینی بالادستی اور جمہوری تسلسل ہے۔
مزید پڑھیں :بلوچستان ، اہم خبر،6 فتنہ الہندوستان کو جہنم واصل کر دیا گیا