مظفرآباد(ا ے بی این نیوز)سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی فضا میں بتدریج کمی آنے لگی ۔ کسی بھی اتحادی جماعت کو مدر پارٹی کی جانب سے واضح ہدایت موصول نہیں ہوئی ۔
حکومتی ناراض ارکان رابطوں اور مشاورت کے عمل میں مصروف۔چوہدری انوار الحق کے خلاف کسی باضابطہ لابنگ یا دستخطی مہم کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق مدر پارٹیز نے موجودہ حکومت کو فی الحال کسی خطرے سے دوچار قرار نہیں دیا۔ایوان میں وزیراعظم کی پوزیشن نسبتاً مزید مضبوط ہونے کے امکانات ۔
اتحادی پارٹیوں کی جانب سے پالیسی واضح نہ ہونے کے باعث اپوزیشن صفوں میں بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ۔ سیاسی مبصرین کے مطابق آئندہ دن آزادکشمیر کی سیاست کے لیے نہایت اہم قرار۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو کہیں منتقل کیا گیا تو پورا پاکستان جام کر دیں گے، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی